پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اور مریم پورے ملک میں لاک ڈاؤن لگانے کا کہہ رہے تھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ کہتے تھے کورونا سے کوئی مرا تو مقدمہ عمران خان پر درج ہوگا، لاک ڈاؤن لگا دیتے تو لوگ بےروزگار ہوجاتے، پوری دنیا نے کورونا کے خلاف ہماری حکمت عملی کو سراہا ہے۔

وزیرِ مملکت کا کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کاٹن پیداوار میں اضافہ کرنا ہوگا، کاٹن کی پیداوار والےعلاقوں میں اتفاق شوگرملز لگادی جاتی ہیں، ساری شوگرملز کاٹن کی پیداوار والےعلاقوں میں لگائی گئی ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کاٹن کی پیداوار والے علاقوں میں گنے کی کاشت کی جارہی ہے، ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ منصوبے شروع کیے، مزدور کی دیہاڑی 600 روپے سے 1200 روپے ہوچکی ہے، راج مستری کی دیہاڑی 2000 روپے سے بڑھ چکی ہے، ہم بھول جاتے ہیں کہ 70 فیصد دالیں درآمد کرتے ہیں، کسانوں کی آمدن میں اضافہ، 20 ہزار فی کس مقرر کیا۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا ہے کہ حکومت آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ہم فوڈ ایکسپورٹ پر توجہ دے رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جعلی اکاؤنٹس بنانے کےعلاوہ اور کیا کیا ہے؟

The post پی ڈی ایم نے آنکھوں پر این آر او کی پٹی باندھی ہوئی ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email