سربراہ انسانی حقوق کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر تشویش ہے۔

مچل بیچلیٹ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیکڑوں شہری جیلوں میں قید ہیں، بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں کمیونیکیشن بلیک آؤٹ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر مچل بیچلیٹ نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف غیرقانونی سرگرمیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی سربراہ مشیل باشیلے نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکومت کے اقدامات کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی بنیادی ضروریات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے کسی قسم کے فیصلے کے حوالے سے وہاں کے شہریوں سے مشاورت اور ان کی شمولیت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کی حکومت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے قبل مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کردیا تھا اور تمام سیاسی قیادت سمیت سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا تھا اور ساتھ مواصلات کے تمام ذرائع پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

The post سربراہ انسانی حقوق کونسل کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email