سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 4 روز کے لئے معطل

سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 4 روز کے لئے معطل کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اینگرو ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کے باعث سسٹم میں گیس کی کمی ہوگئی جس کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو گیس 14 ستمبر سے 18 ستمبر تک معطل رہے گی جبکہ سی این جی کی فراہمی 18 ستمبر ہفتہ کو بحال کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈرائی ڈاکنگ کے باعث سوئی گیس کے سسٹم میں گیس 150 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہوکر 75 ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گیس کمی سے گھریلو صارفین اور کے الیکٹرک کو سپلائی میں کمی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس وقت کے الیکٹرک کو 170 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے جس میں 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کمی ہوگی جبکہ اسی اینگرو ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کے باعث پنجاب اور کے پی کے میں گیس بندش کا فیصلہ واپس لیا جاچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ کا پتہ ہونے کے باوجود سوئی سدرن متبادل گیس لوڈ مینجمنٹ پلان نہ بناسکی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سی این جی بندش  کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گیس میں کمی کے باعث صنعتی علاقوں میں غیر برآمدی صنعتوں کی 25 فیصد سرگرمی متاٹر ہوگی ۔

The post سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی 4 روز کے لئے معطل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email