ساہیوال روڈ ہری پور کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم

پاکپتن کے علاقے ساہیوال روڈ ہری پور کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے ساہیوال روڈ ہری پور کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جہاں کار موٹر سائیکل کو بچاتے کھڑے ٹرک میں  جا ٹکرائی خاتون سمیت 2 افراد جان بحق  جبکہ 2  بہنیں شدید زخمی ہوگیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ جان بحق ہونے والوں کی شناخت زینب بی بی اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی ہونیوالوں میں جواں سالہ سگی بہنیں رمشا اور رادیہ شامل ہیں۔

ریسکیوذرائع کا کہنا تھا کہ جان بحق ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیوذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق وسیم سرگودھا جبکہ زینب بی بی منچن آباد کی رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

The post ساہیوال روڈ ہری پور کے قریب کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email