اورنگی ٹاؤن کے بازار میں نشے کے عادی افراد کے اڈے پر چھاپا

اؤرنگی ٹاون کے بازار میں نشے کے عادی افراد کے گڑھ پر پولیس نے چھاپا مار لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل اورنگی ٹاون کے بازار کی ایک ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بازار کے اندر نشے کے عادی افراد کا گڑھ دیکھا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی پاکستان بازار نے اس ویڈیو پر فوری نوٹس لے کر خود ایکشن لے لیا ہے۔

ڈی ایس پی پاکستان بازار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تمام نشے کے عادی افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نشے کے عادی تمام افراد کو ری ہیب سینٹر بھیجا جا رہا ہے۔

پولیس زرائع کا کہنا تھا کہ نشہ کرنے والوں نے بازار کی سب سے گندی اور سنسان گلی کو، جہاں سے کوئی نہیں گزرتا تھا، اسے اپنا گڑھ بنا لیا تھا۔

The post اورنگی ٹاؤن کے بازار میں نشے کے عادی افراد کے اڈے پر چھاپا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email