ٹنڈوالہ یار میں تاجر کے لٹنے کا معاملہ

ٹنڈوالہ یار میں ایک تاجر لٹ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں ڈکیتی کے بڑھتے واقعات کے سبب ٹنڈوالہ یار میں کیریا شاخ کے قریب نامعلوم مسلحہ افراد نے تاجر کو لوٹ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلحہ افراد فائرنگ کر کے کیلے کے بیوپاری حامد خان سے 7 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ کیلے کا بیوپاری حامد خان نجی بینک سے رقم نکلوا کر دکان کی جانب جا رہا تھا کہ یہ واقعہ پیش آ گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں ڈاکو راج سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ اٹھی ہے۔

The post ٹنڈوالہ یار میں تاجر کے لٹنے کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email