عمر ایوب سے بین الاقوامی اسلامی ٹریڈ فنانس سی ای او کی ملاقات

وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب سے بین الاقوامی اسلامی ٹریڈ فنانس سی ای او ہانی سلیم سنبل کی ملاقات ہوئی جس میں میں پاکستانی تجارت کے فروغ کے لیے سرمائے کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں تیل، ایل این جی کی درآمد میں تعاون پر وفاقی وزیر نے آئی ٹی ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب نے کہا کہ آئی ٹی ایف سی پاکستان کی تیل اور گیس کی درآمد پرسالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیراقتصادی امورعمرایوب نے مزید کہا کہ آئی ٹی ایف سی کی فنانسنگ کوغذائی اجناس کی درآمد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی اسلامی ٹریڈ فنانس سی ای او ہانی سلیم سنبل نے کہا کہ آئی ٹی ایف سی پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان کے لیے ساٹھ کروڑ ڈالرز کا پپیکج اسی ماہ دستیاب ہوگا۔

The post عمر ایوب سے بین الاقوامی اسلامی ٹریڈ فنانس سی ای او کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email