اداکارہ حرا کا مانی کے لیے محبت بھرا پیغام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ حرا مانی نے اپنے شوہر مانی کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کر دیا۔

اداکارہ حرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ اپنے شوہر مانی کے ہمراہ موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کے لیے انسٹاگرام پر پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ نہ سمجھوتہ کرنے دونگی نہ کرونگی،  یہ دل کے رشتہ ہیں خوشی سے ہر بات مانو گی، دل سے مانگوگی ، مانی مجھے تم سے محبت ہے ۔

اس سےقبل حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان ثاقب شیخ عرف مانی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصویریں شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

اداکارہ کی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں مانی کو اپنی گاڑی میں دیکھا گیا۔

حرا مانی نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ ’ہائے! مانی اگر تُم اس دُنیا میں نہ آتے تو میرا کیا ہوتا۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میری زندگی میں آنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ، بڑی مہربانی آپ کی۔‘

پوسٹ کے اختتام میں اُنہوں نے اپنے شوہر مانی کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

اداکارہ نے مزید کہا تھا کہ ’ہر کہانی کے دو رخ ہوتے ہیں اور میری کہانی کا دوسرا رخ بھی تم ہی ہو۔‘

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’شادی مبارک اور شادی کی سالگرہ مباک ہو۔‘

حرا نے ہنستے ہوئے لکھا تھا کہ’ 13 سال اور ہر سال پہلے سے زیادہ پریشان کن۔‘

دوسری جانب مانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اہلیہ حرا مانی کے ہمراہ گزرے کچھ خوبصورت اور یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

مانی نے لکھا تھا کہ ’تمہارا پیار کورونا  ویکسین سے زیادہ خالص ہے، تمہارا غصہ کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، تم میری اوزون لئیر ہو ، میر ا 5G نیٹ ورک ہو، میرے سپنوں کی حقیقی سینڈریلا ہو، زندگی تمہارے بغیر بہت بورنگ ہوتی۔ شادی کی 13 ویں سالگرہ مبارک ہو ۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ حرا مانی،اداکار ثاقب سلمان شیخ عرف مانی کے ساتھ 17 اپریل 2008 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں اور اب ان کے دو بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں ۔

The post اداکارہ حرا کا مانی کے لیے محبت بھرا پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email