وزیراعظم عمران خان سے ثانیہ نشتر کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ہونے والی ملاقات میں احساس پروگرام کے زیر انتظام دیگر منصوبوں پر پیش رفت سے معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیر اعظم کو احساس پروگرام کے تحت قائم پناہ گاہوں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

دوسری جانب اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے چینی  کمپنیوں کے سربراہان کے وفود نے ملاقات کی جس میں وفود نے حکومت پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ایز آف ڈوئنگ  بزنس پالیسی پر تندہی سے عمل پیرا ہے ، سرمایہ کاروں کے لیے مراعات فراہم کی جارہی ہیں ، انتظامی کارروائیوں کو سہل بنایا جا رہا ہے ، ان کے مسائل کو ترجیحی  بنیادوں پر حل کرنے کے لیے وہ ہر مہینے خود جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سے صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے بہت سیکھ سکتا ہے ، چینی سرمایہ کاری سے پاکستان میں روزگار کے مواقع ملیں گے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی ، پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ زراعت، ماہی گیری، سبزی اور پھل، زیادہ پیداوار والے مال مویشی، آئی ٹی و ٹیکنالوجی اور چھوٹی صنعتوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں سی ای او ایزی پری فیبریکیٹڈ ہومز پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او لا ہی ٹریڈنگ انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ ، سی ای او یایشینگ انڈسٹریل پراڈکٹس کمپنی ، سی ای او لیڈزون پرائیویٹ لمیٹڈ، سی ای او چیانگ شنگ پاکستان سرامیکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او سنو وائیٹ لاویشن پرائیویٹ لمیٹڈ موجود تھے۔

The post وزیراعظم عمران خان سے ثانیہ نشتر کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email