افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے سینیٹر عون عباس بپی کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھ رہا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی بار نظرانداز کیے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ تین برس کے دوران عوامی خدمت پر فوکس کیا ہے ، ہرعلاقے کی یکساں ترقی کیلئے 360ارب روپے کا ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے شروع دن سے حکومت کے خلاف منفی حربے استعمال کئے، اللہ تعالی کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کا ہر حربہ ناکام رہا۔

سردارعثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، یہ وقت اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن دوغلی سیاست کر کے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، وزیر اعظم عمران خان نے ہر سطح پر شفافیت کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں پوری قوم اسے سراہتی ہے-

ملاقات میں سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عام آدمی کے مسائل حل کرنے پر فوکس کیا ہے۔

عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صوبے کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے بھی متعدد اقدامات کئے ہیں۔

سینیٹر عون عباس بپی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عزم، جذبے اور محنت کیساتھ عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

The post افراتفری کی سیاست ملک و قوم کے مفاد میں نہیں،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email