سعودی عرب کا کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کو 20 ملین ریال کا عطیہ

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کو 20 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے کہا کہ اسلامی ممالک میں کورونا کے انسداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے عطیہ موصول ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب وبا کے انسداد اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنی بین الاقوامی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب کی طرف سے موصول ہونے والا عطیہ کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے سپرد کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس رقم کےایک حصے سے کورونا ویکسین خریدی جائے گی جو مستحق ممالک کو فراہم کی جائے گی۔

The post سعودی عرب کا کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کو 20 ملین ریال کا عطیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email