عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اورقائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر انشاء اللہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ الیکشن میں ن لیگ  کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے نائب صدر اورقائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عوام نے خدمت کو ووٹ دیا جس کی بدولت مسلم لیگ ن کنٹونمنٹ الیکشنز میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں جس تناسب سے مسلم لیگ ن کو عوام نے منتخب کیا اس کے لیے ان کے شکر گزار ہیں اور اللہ تعالیٰ کے ہاں سر بسجود ہیں ، عوامی خدمت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، عوام کی خدمت کے سفر کو پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منازل پر پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ، عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر انشاء اللہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے ، مسلم لیگ ن کی اس والہانہ عوامی پذیرائی کی وجہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں ہیں ،  جنہوں نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اورقائد حزب اختلاف پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی ظلم اور اپنے ہی جھوٹے وعدے لے کر یہ حکومت کس منہ سے اگلے انتخابات میں عوام سے ووٹ مانگنے جائے گی ، پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کے کارکنان جنہوں نے الیکشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ان کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں۔

The post عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ، حمزہ شہباز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email