اداکارہ اقراء اور یاسر حسین نے بیٹے کا عقیقہ کیسے کیا؟ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کا عقیقہ کر لیا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔

اداکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کبیر حسین کے عقیقے کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے اپنے بیٹے کبیر حسین  کے عقیقے کی تقریب کا انعقاد گھر میں ہی کیا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اقراء عزیز اور یاسر حسین نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ اپنے بیٹے کو بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔

کبیر حسین کے عقیقے کی تقریب کے لئے ایک دیوار کو خصوصی طور پر سجایا گیا جس پر نیلے اور سفید رنگ کے غبارے لگائے اور ساتھ ہی اُس پر بکروں کی چند تصاویر بھی لگائی۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ دنوں ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

بیٹے کی پیدائش کی اطلاع یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے دی تھی۔

یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

 

The post اداکارہ اقراء اور یاسر حسین نے بیٹے کا عقیقہ کیسے کیا؟ تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email