کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 12 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 130 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 280 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  12 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 130 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 280 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ کر 1789 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.02 سے بڑھ کر 168.10 روپے پر بند ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں ملاجلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملاجلا رجحان رہا تاہم مارکیٹ 72 پوائنٹس کے اضافے سے47 ہزار270پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 379 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 165 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 197 کمپنیوں  کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

The post کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email