وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈرافٹ پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021ء پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کمیٹی نے پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی 2021ء کی اصولی منظوری دے دی ہے ، پیٹرولیم ڈویژن کو موجودہ ریفائنریز کیلئے مراعاتی پیکیج پر نظرثانی کی ہدایت دی ہے۔

اجلاس میں آئی پی پیز معاہدے پر اطلاقی کمیٹی کی رپورٹ کی توثیق کا بھی جائزہ لیا گیا ، کمیٹی کی حتمی رپورٹ کی منظوری کے ساتھ تمام 11 آئی پی پیز کو ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق جن آئی پی پیز کے کیسز نیب میں ہیں، انہیں ادائیگی نہیں ہوگی، صارفین کیلئے موسم سرما میں بجلی کے استعمال پر رعائتی پیکیج کی سمری پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں یکم نومبر 2021ء سے 28 فروری 2022ء کے دورانیے کے رعائیتی پیکیج میں کے الیکٹرک کو شامل کرنے کی ہدایت دی ہے ، کمیٹی نے موسم سرما میں بجلی کے استعمال پر رعائیتی پیکیج کی سمری منظور کرلی ہے ، پیٹرولیم ڈویژن کو نومبر تا فروری گیس پرائسنگ میکنزم تیار کرکے فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

The post وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email