کرکٹ کی ڈائریکشن ری سیٹ کریں گے،چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہا کہ کرکٹ کی ڈائریکشن ری سیٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزیں طویل اورکچھ مختصرمدت میں تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمنٹری کی آسان پوزیشن چھوڑکرچیلنج قبول کیا، کمنٹری چھوڑکرچیئرمین پی سی بی بننامیرےلیےچیلنج ہے ، پی سی بی کی تاریخ میں گنےچنےکرکٹرزہی چیئرمین بنے ہیں۔

رمیزراجہ نے کہا کہ مصباح الحق اوروقاریونس نےدیانتداری کےساتھ کام کیا ، وزیراعظم کاشکرگزارہوں جنہوں نےمجھ پراعتمادکیا ، چیئرمین منتخب ہونےپرسب کاشکریہ اداکرتاہوں۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے کہا کہ ایک تاثرقائم ہوچکاہے کہ کرکٹرز انتظام نہیں سنبھال سکتے ، اب شایدراستہ بنےگا کہ کرکٹرز بھی انتظام سنبھال سکیں گے ، کرکٹ کیلئےکام کرنا ہے اورچیلنج پوراکرناہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن رمیز راجہ  بلامقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 36ویں چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں جو اگلے 3 سال کے لیے زمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی  اجلاس 13 ستمبر کو  نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں منعقد ہوا ، یہ اجلاس پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈشیخ عظمت سعید کی زیرصدارت منعقد ہوا ہے۔

اجلاس میں پی سی بی کے پیٹرن اور وزیراعظم عمران خان نے27 اگست کو  رمیز راجہ کے علاوہ اسدعلی خان کو تین سال کے لیے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کیا تھا ، ان کے علاوہ عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، عارف سعید ، جاوید قریشی  اور وسیم خان (چیف ایگزیکٹو پی سی بی) بھی بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہیں۔

چیئرمین پی سی بی  کی حیثیت سے بی او جی سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میں آپ سب کا مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا اور میں  آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ہم پاکستان کرکٹ کو میدان کے اندر اورباہردونوں مقامات پر مضبوط  کریں اور پڑوان چڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح قومی کرکٹ ٹیم میں اُس سوچ، ثقافت اور نظریے کو متعارف کروانا ہے کہ جس نےکبھی پاکستان کو کرکٹ کی سب سے  خطرناک ٹیم بنادیا تھا، ایک ادارے کی حیثیت سے   ہم سب کو قومی کرکٹ ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور ان کی مطلوبہ ضروریات کوپورا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں کہ جس کی ان سے شائقین کرکٹ توقع کرتے ہیں۔

رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ  ظاہر ہے کہ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے  میری دوسری ترجیح اپنے سابق اور موجودہ کرکٹرز کی فلاح و بہبود  کا خیال کرنا ہوگی،  یہ کھیل کرکٹرز سے ہے اور ہمیشہ انہی سے رہے گی، لہٰذا  وہ اپنے ادارے سے اسی پہچان اور احترام کے مستحق ہیں۔

The post کرکٹ کی ڈائریکشن ری سیٹ کریں گے،چیئرمین پی سی بی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email