کراچی کے شہریوں کا شکریہ کہ انہوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ، وزیر اطلاعات سندھ

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا شکریہ کہ انہوں نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والوں کا مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابات ہوئے ، 6 میں سب سے اہم اور سب بڑا کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ پی ٹی آئی کا مضبوط حلقہ سمجھا جاتا ہے ، اس علاقے سے صدر پاکستان، گورنر سندھ  ، ایم پی اے اور ایم این اے پی ٹی آئی کے ہیں ، کلفٹن کے 10 میں سے 4 وارڈ میں پی پی نے کامیابی حاصل کی ، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں پی پی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ کلفٹن سے 9331 ووٹ پی پی ، 6254 جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے 5079 ووٹ حاصل کیے ، اسد عمر اور علی زیدی نے کراچی میں پریس کانفرنس کی اور دونوں نے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ وہ کراچی کے ہمدرد ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں ترقیاتی کاموں پر اعتراض نہیں ہے لیکن وفاقی حکومت بنا بتائے کراچی میں کام کرے گی تو نقصان ہوگا ، پانی کی لائن بچھانے سے پانی نہیں آئے گا ، پانی کی لائن ڈالنے سے پہلے واٹر بورڈ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورکرزنے محنت کی ، یہ علاقے ہمارے لیے مشکل رہے ہیں ، 2013 اور 2018 میں پی ٹی آئی نے یہ الیکشن جیتے تھے ، پیپلزپارٹی نے چاروارڈ جیتے ہیں ، پی ٹی آئی دو،جماعت اسلامی دواوردوآزاد منتخب ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 22000ووٹ لیے امیدوار39تھے ، پی ٹی آئی کے 42امیدوارتھے 19000ووٹ حاصل کیے ، جماعت اسلامی 16422 ووٹ لے کر تیسرے اورایم کیوایم10790 ووٹ لیکر چوتھے نمبرپرآئی ہے ، کلفٹن کنٹونمنٹ میں پیپلزپارٹی نے 9331ووٹ لیے ہیں۔

The post کراچی کے شہریوں کا شکریہ کہ انہوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا ، وزیر اطلاعات سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email