خواتین کا احترام و جنسی استحصال سے تحفظ ہمارا فرض ہے، غلام محمود ڈوگر

سٹی پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ خواتین کا احترام و جنسی استحصال سے تحفظ ہمارا فرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کا احترام و جنسی استحصال سے تحفظ ہمارا فرض ہے جبکہ خواتین اسلامی تمدن کا خصوصی جز ہیں۔

سٹی پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہماری مزہبی معاشرتی خاندانی اقدار خواتین کو برابری کے حقوق دینے کا درس دیتی ہیں۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسلام عورت کو جو پاکیزہ و مقدس مقام دیتا ہے وہ کسی دوسرے معاشرے میں نہیں ملتی ہے۔

سٹی پولیس آفیسر غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ سرکار دوجہاں محمد مصطفےؐ نے عورت کو ماں بیوی اور بیٹی کے روپ میں بہتریں مقام دیا۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ واقعات کے پس پردہ بہت سے معاشرتی واقعات ہوتے ہیں جن کو روکنا ہم سب کا فرض ہے جبکہ پولیس ایسے افراد کے خلاف دائرہ تنگ کرنےکے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

سٹی پولیس آفیسرغلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام شعبہ ہائے زندگی سے خواتین کو اس آگاہی کیمپین میں شامل کیا ہے۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم نے خواتین کو تحفظ دینے کے لیے وومن سیفٹی ایپ متعارف کروائی ہے۔

سٹی پولیس آفیسرغلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ایپ میں پن لوکیشن کا آپشن ہے جس کے ذریعے پولیس خاتون کی لوکیشن ٹریس کر سکے گئے۔

غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم نے خواتین کے لیے مخصوص ہیلپ لائن مےعارف کروا دی ہے۔

سٹی پولیس آفیسرغلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم نے خواتین کے لیے الگ سیل قائم کر دیا ہے جس میں خواتین کو مکمل مدد فراہم کی جائیگی۔

غلام محمود ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ جنسی جرائم کے ریکارڈ یافتہ افراد کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ ہم نے میڈیا اور سوشل میڈیا کے سیمنیار واکس کے ذریعے آگاہی کو پھیلادیا ہے۔

The post خواتین کا احترام و جنسی استحصال سے تحفظ ہمارا فرض ہے، غلام محمود ڈوگر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email