بین الالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج ہوگا

بین الالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے جبکہ اجلاس میں کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اسکے علاوہ اجلاس میں  نئے تعلیمی سال کے آغاز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا اور سالانہ امتحانات 2021 کی پروموشن پالیسی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا کہ آج کے اجلاس میں پنجاب، سندھ اور کے پی میں قومی نصاب کے نفاذ اور میڈیم آف انسٹرکشنز پر بھی غور ہوگا ، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سال میں دو امتحانات کے حوالے سے پالیسی پر بھی غور ہوگا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں دیگر صوبائی وزرائے تعلیم بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔

The post بین الالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email