پرائمری اسکول ٹیچر کی خالی اسامیوں کے لیے آئی بی اے میں ٹیسٹ شروع ہوگئے

سکھرمیں پرائمری اسکول ٹیچر کی خالی اسامیوں کے لیے آئی بی اے میں ٹیسٹ شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی بی اے سکھر میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کے لیے امیدواروں کا ٹیسٹ شروع ہوگے جہاں تحریری امتحان میں حصہ لینے کے لیے ہزاروں اُمیدوار آئی بی اے پہنچ گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر 8 ہزار امیدوار پرائمری ٹیچرز کی خالی آسامیوں کے لیے تحریری امتحان دیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے آئی بی اے کے زیر اہتمام پرائمری اسکول ٹیچرز  کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ سندھ بھر میں کم و بیش 46 ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پرائمری اسکول ٹیچرز کے لیے اُمیدواروں کو آئی بی اے کا تحریری امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

The post پرائمری اسکول ٹیچر کی خالی اسامیوں کے لیے آئی بی اے میں ٹیسٹ شروع ہوگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email