ذہنی دباؤ کے شکار افراد ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں

متعدد افراد کو ذہنی تشویش اور مایوسی  کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران سامنا ہوتا ہے اس کیفیت کو ڈپریشن کہا جاتا ہے  جو مختلف جسمانی امراض کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے۔

ماہرینِ نفسیات کے مطابق ڈپریشن کسی کو بھی ہوسکتا ہے،  یہ بات کئی لوگ تسلیم نہیں کرتے، لیکن ڈپریشن بھی ایک باقاعدہ بیماری ہے۔

ڈپریشن کی علامات میں ٹھیک سے نیند نہ آنا، بھوک نہ لگنا یا وزن میں کمی، فیصلہ کرنے کی صلاحیت اور توجہ و یاداشت کی کمی جیسے مسائل بھی شامل ہیں  یہاں تک کہ اس بیماری کا شکار لوگ اپنی جان لینے کے بارے میں بھی سنجیدگی سے سوچنے لگتے ہیں۔

ڈپریشن پر حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جسمانی ہ ورزش دماغی صحت پر بھی یکساں مفید اثرات مرتب کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ورزش دماغ کو طویل عرصے تک جوان رکھتی ہے جس سے بڑھاپے میں الزائمر اور یادداشت کے مسائل سے بھی تحفظ ملتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا دماغ کو طویل مدت تک صحت مند رکھتا ہے اور دماغ کو مختلف الجھنوں اور بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ تحقیق کندن میں کی گئی ہے جہاں مختلف عمر کے افراد کا جائزہ لیا گیا اور ان افراد کی دماغی صحت، ورزش کی عادت اور غذائی معمول کا بھی جائزہ لیا گیا تھا۔

The post ذہنی دباؤ کے شکار افراد ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email