پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‏پی ایم ڈی اے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کو آگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف چئیرمین قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی ہے۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ سب کمیٹیاں مسلم لیگ (ن)   کی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہیں،  سب کمیٹی کا آج پہلا اجلاس خود بلا کر عین وقت پرملتوی کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏سب کمیٹی کے اجلاس کو ملتوی کرکے مریم اورنگزیب سمیت اپوزیشن پارلیمان کے فورم کو خود بے توقیر  کررہے ہیں۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ انکے لیے میڈیا کی ڈویلپمینٹ ، فیک نیوز کے خاتمہ اور ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی نوکریوں کے تحفظ بروقت تنخواؤں کی ادائیگی کے لیے موثر قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

The post پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیا ہے، فرخ حبیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email