پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے، کنول شوزب

اطلاعات نشریات کی ذیلی  قائمہ کی ممبر کنول شوزب نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اطلاعات نشریات کی ذیلی  قائمہ کی ممبر کنول شوزب نے چیئرمین، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو خط لکھا ہے۔

اطلاعات نشریات کی ذیلی  قائمہ کی ممبر کنول شوزب نے خط کے عنوان میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کی چیئرپرسن نے پی ایم ڈی اے کے بارے میں جانبدار رویہ اختیار کیا ہے۔

انھوں نے لکھا ہے کہ 27 ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلے کے مطابق محترمہ مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تین رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ پی ایم ڈی اے کے فریم ورک کے بارے میں تفصیلات اور بحث کا جائزہ لیا جا سکےلیکن محترمہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے کے موضوع پر اپنی جانبداری کا واضح اظہار کیا ہے۔

اطلاعات نشریات کی ذیلی  قائمہ کی ممبر کنول شوزب نے لکھا ہے کہ ان کا یہ عمل ان کی زیر قیادت ذیلی کمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں ہونے والے مشاورتی عمل میں ”غیر جانبدار حیثیت“ پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، اگر ذیلی کمیٹی کے اجلاس ان کی سربراہی میں منعقد ہوتے ہیں تو پی ایم ڈی اے کے مجوزہ فری ورک پر کوئی بھی پروگریسو گفتگو نہیں ہو سکتی، جو خوشگوار اور غیر جانبدارانہ انداز میں اختتام پذیر ہو اور پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے اور ”سیاسی فٹ بال“ بن سکتا ہے

انھوں نے خط میں مزید لکھا ہے کہ محترمہ مریم اورنگزیب کو ایک ایسے رکن کے ساتھ تبدیل کیا جائے جو غیر جانبداری اور مثبیت کی حقیقی اسناد رکھتا ہو اور حکومت، اپوزیشن اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعمیری تعلق پر یقین رکھتا ہو تاکہ پی ایم ڈی اے کے فریم ورک کو ایک مضبوط شکل دی جا سکے اور اسے پارلیمان میں مزید ضروری قانون سازی کے لئے پیش کیا جا سکے۔

The post پی ایم ڈی اے کا فریم ورک سیاسی جماعتوں کی سیاست کا شکار ہو سکتا ہے، کنول شوزب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email