آئی فون 13 میں کتنی اسٹوریج ہوگی؟

ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 13 کی رونمائی کی تاریخ کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا جاچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے ایک ایونٹ کے دعوت نامے ارسال کیے گئے ہیں جو 14 ستمبر کو آن لائن منعقد ہوگا جس میں آئی فون 13 کی رونمائی کی جائیگی۔

آئی فون 13 کے حوالے سے مختلف لیکس کا سلسلہ بتدریج جاری ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ  آئی فون میں دی جانے والی اسٹوریج بہت زیادہ ہے۔

اس حوالے سے لیکس میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صاررفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے کسی آئی فون میں اتنی زیادہ اسٹوریج دی جارہی ہے۔

پورٹس کے مطابق اس بار آئی فونز کا نوچ چھوٹا ہوگا جبکہ آل ویز آن 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والے ڈسپلے بھی پہلی بار ایپل کے فلیگ شپ فون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

پہلے سے بہتر کیمرا سیٹ اپ بھی ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جبکہ اے 15 پراسیسر اور پہلے سے کچھ بڑی بیٹری بھی ان فونز میں موجود ہوگی۔

آئی فون 13 کے ڈیزائن کے حوالے سے خبریں لیک ہوئی ہیں جس کے مطابق آئی فون 13 کے  4 نئے آئی فونز متعارف ہوں گے جس میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی  فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہیں۔

The post آئی فون 13 میں کتنی اسٹوریج ہوگی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email