ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم کالم نگاری میں منفرد مقام رکھتے تھے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم کالم نگاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا سینئر کالم نگار، مصنف ومورخ ڈاکٹر صفدر محمود کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم کالم نگاری میں منفرد مقام رکھتے تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم نے کالم نگاری کے ذریعے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صفدر محمودمرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

The post ڈاکٹر صفدر محمود مرحوم کالم نگاری میں منفرد مقام رکھتے تھے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email