تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پشاور میں احتجاج

تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے  جامعہ پشاور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طلبہ نے مدینہ مارکیٹ سے خیبرمیڈیکل کالج تک واک کی ہے اور  تعلیمی اداروں کوفوری طورپرکھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کے باعث طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے ، کورونا ایس اوپیزکے تحت تعلیمی اداروں کو کھولنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ کامزیدوقت کوضائع کرنا کسی صورت قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ طلبہ کا تعلیمی اداروں کی بندش کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کاربڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پشاور میں احتجاج appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email