کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکرز کی کوششوں اور عوامی اعتماد پر انکے مشکور ہیں، گلگت اور کشمیر کے بعد کینٹ الیکشن میں بھی چور پارٹیوں کو شکست ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ واضح برتری لیکر تحریک انصاف نے پورے ملک کی واحد جماعت ہونے کے بیانیے پر مہر ثبت کیا ہے، تحریک انصاف کی واضح برتری پروپیگنڈہ مہم چلانے والے درباریوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا ہے کہ نااہل لیگ محض کچھ وارڈز اور پیپلز پارٹی صرف لاڑکانہ تک محدود رہ گئی ہے۔

The post کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، شہباز گِل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email