بلوچستان میں کنٹو منٹ بورڈ کے انتخابات مکمل کرلیے گئے

بلوچستان میں کنٹو منٹ بورڈ کے انتخابات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں کنٹو منٹ بورڈ کے انتخابات مکمل کرلیے گئے جہاں صوبے کے تین کنٹومنٹ بورڈ کے انتخابات میں آزاد امیداروں نے 4نشستوں میں کامیابی حاصل کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کنٹومنٹ بورڈ کے 3نشستوں پرپاکستان تحریک انصاف جبکہ 2 نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیداوار کامیاب ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیداداروں نے کوئٹہ کنٹومنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 2 وارڈ نمبر 3 اور وارڈ نمبر 5 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ژوب کنٹو منٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 1 اور وارڈ نمبر 2 پر بلوچستان عوامی پارٹی کے امیداروں نے کامیابی حا صل کر لی.

ذرائع کا کہنا تھا کہ لورالائی کنٹومنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 1 پر بی اے پی کی حمایت یافتہ آزاد امیداوار کامیاب ہوئے جبکہ لورالائی کے وارڈ نمبر دو پر نعیم فیصل بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیداوارں نے کوئی نشست حاصل نہیں کی۔

The post بلوچستان میں کنٹو منٹ بورڈ کے انتخابات مکمل کرلیے گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email