پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشل سسٹم کا اہم حصہ ہے، ڈی جی پنجاب

ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈ عبدالستار اصغر نے کہا ہے کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشل سسٹم کا اہم حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈ عبدالستار اصغر کا تقریب سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشل سسٹم کا اہم حصہ ہے جبکہ ججز کو بہترین تربیت کی فراہمی اکیڈمی کا نصب العین ہے۔

ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈ عبدالستار اصغر کا کہنا تھا کہ ججز اور سٹاف کی استعدادِکار میں اضافے کی بدولت جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو رہی ہے۔

عبدالستار اصغر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ میں قدم رکھنے والے نئے ججز کےلئے تین مہینوں پر مشتمل پری سروس ٹریننگ پروگرام کا آغاز ہورہا ہے۔

ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس ریٹائرڈ عبدالستار اصغر کا مزید کہنا تھا کہ تین مہینوں پر مشتمل تربیتی کورس کے دوران ججز کو بہترین تربیت فراہم کی جائے گی۔

The post پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جوڈیشل سسٹم کا اہم حصہ ہے، ڈی جی پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email