عالمی برادری کو طالبان پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے، امریکی سینیٹر

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وین نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وین نے اپنے جاری کردہ بیں میں کہا ہے کہ پاکستان انتہائی اہم ملک ہے اور افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے اس لئے امریکی صدر جو بائیڈن کیلے ضروری ہے کہ وہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست رابطہ کریں۔

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وین کا کہنا ہے کہ میں نےامریکی صدرجو بائیڈن  سے اور انتظامیہ بشمول سیکریٹری آف اسٹیٹ اور نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے بھی بات کی ہے اور دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان براہ راست رابطے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نےامریکی صدرجو بائیڈن نے اور کابینہ کی اعلیٰ شخصیات نے یقین دلایا ہے کہ صدر بائیڈن اور عمران خان کے درمیان براہ راست رابطے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وین نے کہا ہے کہ امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ اور سیکریٹری  دفاع سمیت دیگر امریکی اعلیٰ حکام کا پاکستانی ہم منصب حکام کے ساتھ مکمل رابطہ ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے کہ وہ افغانستان میں اصولوں اور انسانی حقوق خصوصا خواتین اور اقلیتی کمیونٹی کے حقوق کی پاسداری کریں اور وحدے کے مطابق ان لوگوں انخلاء کیلے محفوظ راستہ فراہم کریں جو لوگ افغانستان سے جانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ طالبان افغان حکومت میں ہر مکتبہ فکر اور گروپوں کو نمائندگی دیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغانستان کی سرزمین آئندہ سانحہ 11 ستمبر  جیسے کسی واقعہ   یا کسی بھی قسم کی دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو، امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کو رابطوں اور بات چیت سے منسلک رکھنے کے حوالے سے پاکستان سمیت پوری عالمی برادری ایک پیج پر ہو۔

انھوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں القاعدہ کو شکست دے کر اور اسامہ بن لادن کو کیفر کردار تک پہنچا کر اپنے مقاصد پورے کر لئے اسلئے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے لے کر بائیڈن انتظامیہ تک امریکی افواج کی واپسی پر اتفاق رائے قائم رہا اور امریکی عوام کی بھی یہ ہی خواہش تھی۔

امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کرس وین کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے جنگ سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں روزگار اور کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کی غرض سے ڈیوٹی فری ٹریڈ زون کے قیام کیلے سینٹ میں  پیش کردہ بل پر کام کر رہے ہیں۔

The post عالمی برادری کو طالبان پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے، امریکی سینیٹر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email