کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہے گا

 شہر قائد میں موسم آج بھی شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27۔5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں  اور   12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہیں جس کے باعث شہر کا مطلع آج صاف رہے گا۔

واضح رہے کہ شہر میں کل سے ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے  جبکہ پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

ہیٹ ویو کا سلسلہ 17 ستمبر تک جاری رہے گا اور اسکے بعد 18 ستمبر سے شہر میں بارشوں کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل شہر قائد میں ہوئی حالیہ بارشوں کے باعث متعدد نشیبی علاقیں زیرآب آگئے تھےجس سے ناصرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی بلکہ لوگوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

The post کراچی کا موسم آج بھی شدید گرم رہے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email