ملک بھر میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے

ملک بھر میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی  کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے مزید 2 ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ  ملک بھر میں 24 گھنٹے  کے دوران 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

این سی او سی نے مزید بتایا ہے کہ نئے اعدادوشمار کے بعد ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.62  فیصد ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ این سی او سی نے بتایا ہے کہ  ملک بھر میں کورونا  سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26751  ہوگئے ہے جس میں سندھ میں 7159 ،، پنجاب میں 12211 ، بلوچستان میں 342 اور خیبرپختونخوا میں 5250 ہے۔

یاد رہے کہ این سی او سی نے عوام الناس میں ویکسین لگانے  کیلئے ایج گروپس میں 15 سے 18 سال کے شہریوں کو بھی شامل کر دیا گیا ہے  اور این سی او سی نے ہدایت دی ہے کہ 15 سے 18 سال کے شہریوں کو صرف فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

The post ملک بھر میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email