پولیس کی بڑی کارروائی کار کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد

سرگودھا میں جھال چکیاں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کار کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں تھانہ جھال چکیاں پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک کار کو روکا جہاں دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم کا کہنا تھا کہ ملزم منظور سرگودھا کا رہائشی ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث ہے۔

ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم کا کہنا تھا کہ ملزم یہ منشیات پنجاب کے بڑے اضلاع میں فروخت کے لیے لے جا رہا تھا۔

ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم کا کہنا تھا کہ ملزم بین الصوبائی گینگ کا رکن ہے۔

ڈی ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کے نیٹ ورک کے دیگر ارکان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

ڈی ایس پی صدر شفقت ندیم کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

The post پولیس کی بڑی کارروائی کار کے خفیہ خانوں سے 20 کلو گرام ہیروئن برآمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email