آزاد کشمیر میں کورونا کی صورتحال

آزاد کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 111 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 مریض فوت ہوئے ہیں، جس میں سے 1 کا تعلق پونچھ اور 2 کا میرپور سے تھا، آزاد کشمیر میں 161 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور1049 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

        کورونا وائرس کے نئے سامنے آنے کیسز میں سے 6 کا تعلق مظفرآباد، 1 کا جہلم ویلی، 11 کا پونچھ، 3 کا باغ، 9 کا تعلق سدھنوتی،38 میرپور، 33 کا بھمبر اور 10 کاکوٹلی سے ہے، آزادکشمیرمیں اب تک 289783 افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں 33379 افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، 31038 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 1620 مریض زیرِ علاج ہیں، 721 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 124 کا تعلق مظفرآباد، 28 کا جہلم ویلی، 22 کا نیلم 136کاپونچھ، 98 کا باغ، 13 کا حویلی، 15 کا تعلق سدھنوتی، 157 کا تعلق میرپور،54 کا بھمبراور 74 کا کوٹلی سے ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 1620 مریضوں میں سے 1560 مریضوں کو حکومت آزاد کشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 60 مریض آزاد کشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

The post آزاد کشمیر میں کورونا کی صورتحال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email