خلیجی ممالک کے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، ڈاکٹر نایف الحجرف

سکریٹری جنرل جی سی سی ڈاکٹر الحجرف نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سکریٹری جنرل جی سی سی ڈاکٹر الحجرف اور پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے جی سی  سی کے دفتر میں ملاقات کی اور اس ملاقات میں خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے مستحکم اور تاریخی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

سکریٹری جنرل جی سی سی ڈاکٹر الحجرف کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے پاکستان کے ساتھ بہت گہرے تعلقات ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خلیجی ممالک سے تعلقات کو مزید فروغ دینے، مشترکہ مفادات اور خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post خلیجی ممالک کے پاکستان کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں، ڈاکٹر نایف الحجرف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email