پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان اور دو طرفہ سیریز کے لیے اعلان کردہ میچ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیمیں کل بروز پیر کو شام 4:30 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 17،18 اور19 ستمبر کوراولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا ئیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 25،26 اور 29 ستمبر کو   قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب صرف ویکسینیشن کروانے والے افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی، ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا  جبکہ اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  17 سے 18 سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا ۔

The post پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈز میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email