چشتیاں میں زمین کے تنازعے پر 2 افراد کی ہوائی فائرنگ

چشتیاں کے نواحی گاؤں 167 مراد میں زمین کے تنازعے پر 2 افراد نے ہوائی فائرنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعے کے بعد ٹریکٹر سے گھر کی دیوار اور کچن بھی گرا دیا گیا جبکہ گھر میں اینٹوں کی بھی برسات کی گئی۔

ایس ایچ او تھانہ ڈاہرانوالہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.

The post چشتیاں میں زمین کے تنازعے پر 2 افراد کی ہوائی فائرنگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email