پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر سے ملاقات

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر مونس الہی سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری مونس الہی سے چوہدری شجاعت حسین کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی اور چوہدری پرویز الہی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی اور ملک میں پانی کی ترسیل کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چوہدری مونس الہی کے درمیان سندھ میں پانی کی تاریخی قلت کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔

واضح رہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر چوہدری مونس الہی کے درمیان ملاقات کے موقع پر مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔

The post پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی وفاقی وزیر برائے آبی ذخائر سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email