محکمہ تعلیم کا کوئی بھی فرد ہو اسے پیسے نہ دیے جائے، وزیر تعلیم و ثقافت

وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کا کوئی بھی فرد ہو اسے پیسے نہ دیے جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نے محکمہ تعلیم کے لیے اساتذہ کی بھرتیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل ہونے والی بھرتیاں پچھلے سالوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہوگی، ہم نے کوشش کی ہے کہ بھرتیوں کو شفاف رکھا جائے۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ ہم اساتذہ کی بھرتیوں میں بہتر عمل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، افواہیں گردش کررہی ہیں کہ کچھ کرپشن ہورہی ہے، مکمل طور پر 3 لاکھ سے زیادہ اساتذہ نے حصہ لیا ہے، ہم 40 ہزار کے قریب بھرتیاں کرنے جارہے ہیں۔

وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کا کوئی بھی فرد ہو اسے پیسے نہ دیے جائے، اگر کوئی بھی ایسا فرد آپکی نظر میں ہو تو اسے سزا ہم دیں گے، ہم نے کوشش کی ہم کہ شفاف طریقے سے ٹیسٹ ہوجائے۔

The post محکمہ تعلیم کا کوئی بھی فرد ہو اسے پیسے نہ دیے جائے، وزیر تعلیم و ثقافت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email