عائزہ خان کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لیے پاکستان سے باہر گئی ہوئی ہیں۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر، اداکار دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور ریان تیمور کے ساتھ نئی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

عائزہ خان کی فیملی کی ساتھ سیر و تفریح

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شوہر دانش تیمور کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور دانش سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے محبت ہے۔

جبکہ اداکارہ عائزہ خان نے دوسری انسٹا اسٹوری میں اپنی بیٹی حورین تیمور اور بیٹے ریان تیمور کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان دونوں بچوں کو کچھ کارٹونز کے بھیس میں خود ڈھالے ہوئے کرداروں سے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائزہ خان کی فیملی کی ساتھ سیر و تفریح

اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی تیسری اور آخری اسٹوری میں ایک سوئمنگ پول کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں چند بچے تیراکی کرتے نظر آرہے ہیں۔

عائزہ خان کی فیملی کی ساتھ سیر و تفریح

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 ملین یعنی ایک کروڑ فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر 10 ملین فالوورز کے بعد عائزہ خان پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں۔

 

The post عائزہ خان کی فیملی کے ساتھ تصاویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email