عمران اشرف کس مشہور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار و ڈرامہ نگار عمران اشرف جلد اپنی ساتھی اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

عمران اشرف نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کنزیٰ ہاشمی کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد موصول ہونے پر ان کے ساتھ دوبارہ ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ کنزیٰ بس بہت ہوگیا، اب ڈرامہ کرو ساتھ جلدی۔

عمران اشرف کی خواہش پر ردّعمل دیتے ہوئے کنزٰی ہاشمی نے لکھا کہ انشااللّہ، اگلے ڈرامے میں ہم ساتھ ہوں گے۔

خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف اور اداکارہ کنزٰی ہاشمی اس سے پہلے ڈرامہ سیریل رانی نوکرانی میں ایک ساتھ اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے جلوے بکھیر چکے ہیں۔

The post عمران اشرف کس مشہور اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email