گلگت بلتستان، راکاپوشی چوٹی نگر میں پھنسے 3 کوہ پیماؤں کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا

گلگت بلتستان میں راکاپوشی چوٹی نگر میں پھنسے 3 کوہ پیماؤں کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راکاپوشی چوٹی پر ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کے چار ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، پاکستانی کوہ پیما واجد اللہ نگری اور دیگر دو غیر ملکی ساتھی راکاپوشی سر کرنے کے بعد چوٹی پر پھنس گئے تھے ۔

گزشتہ رات کوہ پیماؤں نے پاک فوج اور انتظامیہ سے ریسکیو آپریشن کی گزارش کی تھی ۔

مشہور پاکستانی کوہ پیما عبدل جوشی اور ٹیم کے مطابق پھنسے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کیلئے بیس کمپ پہنچایا جائے گا ۔

واجد اللہ نگری نے جمہوریہ چیک کے 2 کوہ پیماں کیساتھ 8 ستمبرکی شام  راکا پوشی سر کیا ،تینوں کوہ پیما 6900-M  بلند چوٹی سر کر نے کے بعد واپسی کے سفر پر تھے ۔

واجد اللہ نگری راکاپوشی سرکرنیوالےدوسرےپاکستانی کوہ پیما ہیں، واجد اللہ نگری نے 7788 میٹر بلند چوٹی نئے راستے سے سر کی تھی۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان راکاپوشی نگر 6900 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

اس سے قبل راکا پوشی پہاڑ 1979 میں پاکستان  کے کیپٹن کرنل شیر خان نے سر کیا تھا۔

The post گلگت بلتستان، راکاپوشی چوٹی نگر میں پھنسے 3 کوہ پیماؤں کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email