ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار تاریخی کارکردگی

رومانیہ میں پانچویں انٹرنیشنل کلچرل فیسٹیول کے مقابلے جاری  ہیں جس میں ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار تاریخی کارکردگی  پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 پاکستانی کھلاڑیوں نے گولڈ میڈل جیت لئے جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی رخسار گل نے گولڈ میڈل جیت لیا  ہے۔

رخسار گل نے 65 کلو گرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔

 ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں ماجد فرید نے 80 کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈل جیتا ،بشارت علی نے 90 کلو کیٹگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ  محمد راشد نے 105 کلو کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

The post ماس ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار تاریخی کارکردگی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email