افغانستان میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، چوہدری محمد سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی ہے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ کسی دوسرے ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے ، بین الاقوامی برادی سے اپیل ہے افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو خطے میں امن ہوگا ، کشمیر میں ظلم کے خلاف پاکستان آواز اٹھاتا رہے گا۔

انہیوں نے کہا کہ توقع کرتے ہیں بین الاقوامی کمیونٹی اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کروائیں گے۔

چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ تعمیرات اور ایکپسپورٹ کے شعبے کو مراعات دینے کے بعد 25 ارب ایکسپورٹ ہوگئی ہیں جبکہ  کرنٹ اکاونٹ ڈیٹ میں کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس پر تمام جماعتیں اور سوسائٹی متفق ہو ، عثمان بزدار کی حکومت کے اشہتارات سے متعلق علم نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک وزیر اعظم اتحادی اور پنجاب اسمبلی کا اعتماد ہے بزدار صاحب رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بھی برسات میں بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں ، لاہور میں تیز بارشوں کے باوجود کم مسائل ہوئے ہیں۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کارڈ کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے۔

 

The post افغانستان میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، چوہدری محمد سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email