کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان

شہر قائد میں سورج آگ برسانے لگا ہے جس کے باعث شہر کا موسم مزید گرم رہنے کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 14 تا 16 ستمبر تک موسم شدید گرم رہے گا جبکہ پارہ 39 تا 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

 چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی،  گرمی کے سبب خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا دباؤ بھی کم ہے جس کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں بھی معطل رہینگی۔

واضح رہے کہ اس دوران شمال مغربی سمت سے گرم ہوائیں چلیں گی۔

The post کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email