خواتین بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈال رہی ہیں، عظمی بخاری

مسلم لیگی (ن) کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خواتین بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈال رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری نے پولنگ اسٹیشن ایف جی ماڈل اسکول وارڈ 2 کا دورہ کیا ہے ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ووٹر بڑی تعداد میں باہر نکلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹروں کو بڑی تعداد میں نکالنا بھی عمران خان کی مہنگائی کی وجہ سے ہے۔

 عظمی بخاری نے کہا کہ  الیکشن میں باہر نکلیں گھر میں بیٹھ کر عمران خان کو بدعا دینے سے کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پولنگ کیمپ پولنگ اسٹیشن کے ساتھ  ہیں جبکہ لیگی کیمپ دور لگویا گیا ہے، اجازت ہونے کے باوجود میڈیا اور آزاد مبصرین کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر کے 41 کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے،  41 کنٹونمنٹ بورڈز میں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ  کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 183 اورمسلم لیگ (ن) کے 144 جبکہ پاکستان  پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار مدمقابل ہیں۔

 

The post خواتین بھی بڑی تعداد میں ووٹ ڈال رہی ہیں، عظمی بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email