پاکپتن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انتظامی بنیادوں پر پولیس افسران کے تبادلہ جات کر دیئے

پاکپتن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل مختار نے انتظامی بنیادوں پر پولیس افسران کے تبادلہ جات کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد اعظم چشتی کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ ڈلوریام تعینات کر دیا گیا ہے اور سب انسپکٹر مقصود احمد کو پولیس لائن سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی عارفوالا تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر شاہد نذیر کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ صدر تعینات کردیا اور سب انسپکٹر محمد احسان جٹ کو انچارج چوکی فرید کوٹ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سٹی پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر محمد فیصل کو تھانہ صدر سے انچارج چوکی فرید کوٹ تعینات کر دیا گیا اور سب انسپکٹر جاوید خان کو ایس ایچ او تھانہ سٹی عارف والا تعینات کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سب انسپکٹر نوید احمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ احمد یار میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

The post پاکپتن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انتظامی بنیادوں پر پولیس افسران کے تبادلہ جات کر دیئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email