وزیراعظم کی قیادت میں سیاسی و انتظامی تبدیلی کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، چیف آرگنائزر

پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سیاسی و انتظامی تبدیلی کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے بہاولنگر کا دورہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا، رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو، طاہر بشیر چیمہ اور شوکت بسرا سمیت دیگر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی اور جنوبی پنجاب میں حزب مخالف کی سیاسی سرگرمیوں اور منفی پروپیگنڈہ کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق کیا گیا۔

تحریک انصاف جنوبی پنجاب اور ضلع بہاولنگر کے گورننگ باڈی اراکین کی بھی چیف آرگنائزر سے ملاقاتیں ہوئی اور بہاولنگر کے تحصیل اور ٹاؤن کے ذمہ داران اور تحریک انصاف کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران بھی سینیٹر سیف اللہ خان نیازی سے ملے۔

چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل اور کارکنان کی بھرپور محنت سے وفاقِ پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سیاسی و انتظامی تبدیلی کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، عوام کا مسترد کردہ گروہ بہر صورت تاریخ کا پہیہ الٹا گھمانا چاہتا ہے۔

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے مزید کہا ہے کہ پہلا موقع ہے کہ پوری نیک نیتی سے جنوبی پنجاب کے عوام کی بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، اپنی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کا محاسبہ جنوبی پنجاب کے عوام کریں گے۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف بہاولنگر کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئندہ ملاقات میں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اپنے دورے کی تفصیلات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

The post وزیراعظم کی قیادت میں سیاسی و انتظامی تبدیلی کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، چیف آرگنائزر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email