حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں مستیاں؛ ویڈیو سامنے آگئی

پاکستان کی بولڈ اور متنازعہ ٹک ٹاکرحریم شاہ کی سوئمنگ پول میں مستیاں کر تی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک اسٹار ، ماڈل اور اداکارہ حریم شاہ ان دنوں ترکی میں سیر سپاٹے کررہی ہیں، آئے روز وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا نہیں بھولتی، ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پرکا فی متحرک ہیں۔

حریم شاہ نے ایک اور نئی ویڈیوشئیر کی ہے ، جس میں وہ ترکی میں سوئمنگ پول میں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سوئمنگ پول میں نہا رہی ہیں اور ساتھ بیک گراؤنڈ میں سرائیکی زبان میں گاناچل رہا ہے، علاوہ ازیں بچے اور دیگر لوگ بھی سوئمنگ پول میں ڈبکیاں لگانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹک ٹاکرحریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کوایک بیوٹی سیلون میں ہیئر اسٹائلنگ کرواتے دیکھا گیا تھا،حریم شاہ نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی جبکہ انسٹاگرام پر بھی اس کو پوسٹ کیاتھا۔

واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ان دنوں ترکی میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کی سیر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

The post حریم شاہ کی سوئمنگ پول میں مستیاں؛ ویڈیو سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email