وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بعض شہروں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ حادثات میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email